مراد علی شاہ

وزیراعلی سندھ سے ورلڈ بینک کے 31 رکنی وفد کی ملاقات

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ورلڈ بینک کے اکتیس رکنی وفد نے ایک اہم ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ورلڈ بینک کے 31 رکنی وفد نے کنٹری ڈائریکٹر کی سربراہی میں ملاقات کی ہے۔ ورلڈ بینک متاثرین کے گھروں کی تعمیر کیلئے 500 ملین ڈالرز کا قرض دے رہا ہے۔ سندھ حکومت اور ورلڈ بینک نے جام صادق پل کے متبادل پل کی تعمیر کو جلد شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گھروں کی تعمیر کا کام جلد سے جلد شروع کرنا چاہتے ہیں ،سردیاں بھی شروع ہورہی ہیں ہمارے لوگ تکلیف میں ہیں۔ سیلاب سے 500 سڑکیں بری طرح متاثر ہوئی ہیں، 500 سڑکوں میں سے 268 سڑکیں ورلڈ بینک کے تعاون سے شروع کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک ان سڑکوں کیلئے 80 ملین ڈالرز دے رہی ہے، ورلڈ بینک کی ضرورت کے مطابق پروجیکٹ شروع کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے کو دانستہ تباہ کرنے کے لیے غلط انتظامی فیصلے کیے گئے، سینیٹر قرۃ العین مری

اسلام آباد (پاک صحافت) پیپلز پارٹی کی سینیٹر قرۃ العین مری نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے