خرم دستگیر

وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی پر پارلیمان دیوار بن کر کھڑی ہوگی۔ خرم دستگیر

اسلام آباد (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ عدالت نے وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی تو پارلیمان وزیراعظم کے دیوار بن کر کھڑی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی اعلی عدالتیں اس فاشسٹ لاڈلے کی نشوونما کیلئے بضد ہیں، عدلیہ کی مادرپدر آزادی نہیں ہوسکتی۔ بلوا ہوا اور عدالت میں اس کو خوش آمدید کہا گیا، منصوبہ بندی کے تحت ملک میں آگ لگائی گئی۔

خرم دستگیر کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان دشمنوں نے یہاں ایسا جتھا پیدا کردیا ہے جو ان کے ٹارگٹ پورے کرنے کیلئے تیار ہے۔ عمران خان سے کہتے ہیں اگر چوری نہیں کی تو تلاشی کیوں نہیں دیتے؟۔

انہوں نے کہا کہ اگر عدالت نے وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی تو پارلیمان وزیراعظم کے دیوار بن کر کھڑی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

پاکستان کو بیرونی اسپانسرڈ دہشتگردی کا سامنا ہے۔ وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بھارتی رہنماؤں کے پاکستان مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے