شہبازشریف

وزیراعظم کی شمسی توانائی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے شمسی توانائی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت توانائی بچت اقدامات پر عملدرآمد سے متعلق اجلاس ہوا۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ سولر پینل بنانے کے لیے پالیسی کو ترجیحی بنیادوں پر حتمی شکل دی جائے۔ سرکاری عمارتوں میں ہزار میگاواٹ منصوبے کو معینہ مدت میں مکمل کیا جائے۔

وزیراعظم شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ موسم گرما سے پہلے یہ منصوبہ ہر صورت مکمل کیا جائے۔ جبکہ 10 ہزار میگاواٹ شمسی توانائی منصوبوں پر عملدرآمد میں تعطل قبول نہیں کیا جائے گا۔ توانائی کی بچت قومی فریضہ ہے، ہمیں عملدرآمد یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک موٹرسائیکلوں کی پیداوار یقینی بنانے کے اقدامات پر عملدرآمد کیا جائے۔ حکومت ملک و قوم کے پیسے کی بچت کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارتی قیادت کے جارحانہ بیانات مسترد کر دیے، دفترِ خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے