اسپیس ایکس کا راکٹ 4 کثیر القومی خلابازوں پر مشتمل  عملے کو لے کر انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن روانہ

(پاک صحافت) اسپیس ایکس کا راکٹ 4 کثیر القومی خلابازوں پر مشتمل  عملے کو لے کر انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن روانہ ہو گیا۔ یاد رہے کہ ارب پتی کاروباری ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کی جانب سے اپنے قیام کے بعد ناسا کے عملے کو خلا میں لے جانے والی یہ چھٹی پرواز تھی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی خلائی ادارے نیشنل ائیروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) کا کہنا ہے کہ کریو 6 مشن پر اسپیس ایکس  راکٹ  4 کثیرالقومی خلابازوں پر مشتمل عملے کو لے کر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کیلئے روانہ ہو گیا ہے۔ ناسا کا کہنا تھا کہ 2 امریکی، ایک روسی اور ایک متحدہ عرب امارات کے خلاباز پر مشتمل 4 رکنی ٹیم کو اسپیس ایکس کے کریو ڈریگن کیپسول کے ذریعے ناسا کے کینیڈی اسپیس اسٹیشن سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کیلئے روانہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 4 خلابازوں پر مشتمل ٹیم اگلے 6 ماہ کیلئے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر قیام کے دوران انسانی خلیے کے افزائش سے لے کر آتش گیر مادوں پر مائیکرو گریویٹی میں کنٹرول پر 200 تجربات اور ٹیکنالوجیکل مظاہرے کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

یوٹیوب

یوٹیوب میں ایک اے آئی اسسٹنٹ کو متعارف کرانے پر کام جاری

(پاک صحافت) یوٹیوب میں ایک آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اسسٹنٹ کو متعارف کرایا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے