اعظم نذیر تارڑ

وزیراعظم کی اعظم نذیر تارڑ کو کام جاری رکھنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر قانون و سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا وزارت سے استعفی قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزرا کے وفد نے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے ان کی رہائش گاہ میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم شہباز شریف کے فیصلے سے آگاہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اعظم نذیر تارڑ وزیر قانون کے منصب پر ذمہ داریاں جاری رکھیں۔

ذرائع کے مطابق اعظم نذیر تارڑ نے بار میں اپنے گروپ کے رہنماؤں کو اعتماد میں لے کر کابینہ میں دوبارہ شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے اور وزیراعظم کی درخواست پر وہ کل سے پھر ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ یاد رہے کہ سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے 24 اکتوبر کو وزیر قانون کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے