وزیراعظم شہبازشریف

وزیراعظم کا شامی ہم منصب سے ٹیلی فون رابطہ، اہلخانہ کی ہلاکت پر اظہار افسوس

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے شام کے ہم منصب حسین آرنوس سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور زلزلے میں اہلخانہ کی ہلاکت پر اظہار افسوس کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے زلزلے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے دعا مغفرت اور سوگواران کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مشکل کی گھڑی میں شامی بھائیوں کی ہر ممکن مدد کریں گے، امدادی سامان پر مشتمل طیارہ شام جا چکا ہے، جلد امدادی ٹرک بھی روانہ کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ شام میں آنے والے زلزلے میں شامی وزیراعظم کی ہمشیرہ، بچے اور پوتے پوتیاں جاں بحق ہوگئیں تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

ایران سے بغیر پابندیوں والی گیس خریدنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر مصدق ملک

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ ایران سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے