ینگ ڈاکٹر احتجاج

سندھ میں اہم شاہراہوں سمیت ایئرپورٹس پر احتجاج پر عائد پابندی میں مزید 2 ماہ کی توسیع

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت نے صوبے بھر کی اہم شاہراہوں، ایئرپورٹس اور اور ریلوے اسٹیشنز پر احتجاج کے خلاف عائد پابندی میں مزید توسیع کردی، سندھ حکومت کے مطابق توسیع میں مزید 2 ماہ کا اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد وقومی شاہراہوں سمیت ایئرپورٹس پر احتجاج قانوناً جرم ہوگا۔

تفصیلات کےمطابق سندھ حکومت نے صوبے میں اہم قومی شاہراہوں، ائیرپورٹس اور ریلوے اسٹیشنز پر احتجاج کے خلاف عائد پابندی میں مزید 2 ماہ کی توسیع کردی، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، ذرائع کےمطابق محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں اہم قومی شاہراہوں، ائیرپورٹس اور ریلوے اسٹیشنوں پر احتجاج پرعائد پابندی میں 60 روز کی توسیع کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق اہم قومی شاہراہوں پر دھرنے اور احتجاج پر پابندی کا اطلاق 15اگست تک ہوگا۔ محکمہ داخلہ کے مطابق نشاندہی کردہ مقامات پر ٹریفک بلاک کرنا بھی جرم ہوگا جب کہ بس اڈوں، جامعات سے منسلک سڑکوں اور صنعتی ایریا کی سڑکوں پر احتجاج بھی ممنوع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے