شہباز شریف

وزیراعظم شہبازشریف کانفرنس میں شرکت کیلئے وفد کے ہمراہ جنیوا روانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کانفرنس میں شرکت کیلئے وفد کے ہمراہ جنیوا روانہ ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف  کل جنیوا میں بین الاقوامی ڈونرز کانفرنس کی میزبانی کریں گے، یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس بھی وزیراعظم کے ہمراہ کانفرنس کی صدارت کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی کانفرنس سے قبل جنیوا میں نواز شریف اور مریم نواز سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی بھی جنیوا میں نوازشریف اور مریم نواز سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔ وفد میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، احسن اقبال شامل ہیں، وفد میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، طارق باجوہ اور طارق فاطمی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

جب تک آصف زرداری صدر ہیں انکے خلاف کیسز کی کارروائی آگے نہیں بڑھ سکتی، احتساب عدالت

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے