عبدالعلیم خان

نئی سیاسی جماعت کے قیام کے متعلق علیم خان کا اہم بیان

لاہور (پاک صحافت) نئی سیاسی جماعت کے قیام کے متعلق علیم خان کا اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر علیم خان نے کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کی تردید کردی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نئی سیاسی جماعت کے قیام میں میری شمولیت کے حوالے سے خبروں میں صداقت نہیں، چودھری سرور اور جہانگیر ترین سے اچھا تعلق ہے لیکن سیاست کا ارادہ نہیں ہے۔

علیم خان کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ ابھی ساری توجہ فلاحی کاموں پر مرکوز ہے، سیاسی معاملات سے علیحدہ ہوں، کسی بھی سیاسی جماعت کا حصہ ہوں اور نہ ہی بننے کا ارادہ ہے، بلا تفریق خدمت اور رفاہی کاموں کیلئے فاونڈیشن کی سرپرستی کررہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے