قادر مندوخیل

قادر مندوخیل فردوس عاشق کے خلاف عدالت پہنچ گئے

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و رکن صوبائی اسمبلی قادر مندوخیل وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کے خلاف عدالت پہنچ گئے، ذرائع کے مطابق قادر مندوخیل نے تھپڑ مارنے کے معاملے پر فردوس عاشق کے خلاف مقدمے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قادر مندوخیل نے فردوس عاشق اعوان کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کردی، ذرائع کے مطابق دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں فردوس عاشق اعوان نے مجھے تھپڑ مارا، تشدد کیا، غلیظ گالیاں دیں اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

واضح رہے کہ قادر مندوخلیل کی جانب سے دائر درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ میں بمشکل وہاں سے اپنی جان بچا کر نکلا،  واقعے سے میرے ووٹرز اور اہل خانہ کو شدید صدمہ پہنچا جب کہ پولیس نے واقعے کے مقدمے کے اندراج سے انکار کردیا ہے لہٰذا عدالت پولیس کو فردوس عاشق کے خلاف مقدمے کے اندراج کا حکم دے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے