اسحاق ڈار

وزیر خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں پانچ روپے کی کمی کردی گئی ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 272 روپے سے کم ہو کر 267 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ ڈیزل کی قیمت 280 روپے فی لیٹر برقرار رہے گی جبکہ مٹی کے تیل کی موجودہ قیمت 202 روپے 73 پیسے ہے جس میں 15 روپے کی کمی کردی گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 187 روپے 73 پیسے ہوگی۔ اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل کی موجودہ قیمت 196 روپے 68 پیسے ہے جس میں 12 روپے کی کمی کی گئی ہے، اس کی نئی قیمت 184 روپے 68 پیسے ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے