وزیر خزانہ سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے وفد کی ملاقات

اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ اسحاق دار سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے وفد نے ایک اہم ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے وفد نے ملاقات کی ہے، جس میں آئندہ بجٹ میں میوچل فنڈز کے فروغ سمیت دیگر تجاویز اور 6 برس کے دوران اسٹاک مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں ہونے والی کمی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے وفد کی جانب سے شریعت سے مطابقت رکھنے والا شارٹ ٹرم سکوک متعارف کرانے کی تجویز پیش کی گئی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وفد سے گفتگو میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے انڈیکس میں کمی پر اظہار تشویش کیا۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات کئے جائیں گے، پاکستان سٹاک ایکسچینج خطے کی بہترین کارکردگی والی مارکیٹ میں شامل ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے