حسن مرتضیٰ

سیاست میں ساکھ کی اہمیت ہوتی ہے، فیصلے روزانہ تبدیل نہیں ہوتے، حسن مرتضی

لاہور (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سید حسن مرتضی کا کہنا ہے کہ سیاست میں ساکھ کی اہمیت ہوتی ہے، فیصلے روزانہ تبدیل نہیں ہوتے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے جاری کردہ بیان میں حسن مرتضی نے کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا ق لیگ سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔حسن مرتضی نے کہا کہ رابطوں کو آصف علی زرداری صاحب کی منظوری سے مشروط نہیں کیا گیا، فیصلے پارٹی قیادت کرتی ہے ،کارکن نہیں۔

واضح رہے کہ انہوں نے مزید کہا کہ سیاست میں ساکھ کی اہمیت ہوتی ہے، فیصلے روزانہ تبدیل نہیں ہوتے۔ سید حسن مرتضی کا کہنا ہے کہ اصولی سیاست کی وجہ سے پیپلز پارٹی کو کافی تکالیف برداشت کرنا پڑیں۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

موجودہ پارلیمنٹ نے پہلا قانون ٹیکس اصلاحات کے بارے میں پاس کیا، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے