چین کے خلائی مشن نے چاند پر موجود پانی کا دریافت کرلیا

(پاک صحافت) چین کے خلائی مشن نے چاند پر موجود پانی کے ذخیرے کو دریافت کرلیا ہے۔ اس حوالے سے جرنل نیچر جیو سائنس میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ چین کے چینگ 5 مشن نے چاند بھر میں پھیلے گلاس کے ننھے موتیوں کے اندر پھنسے پانی کو دریافت کیا۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ چاند کی سطح سے یہ نمونے 2020 کے دوران حاصل کیے گئے تھے جن کو زمین پر واپس لایا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پہلے خیال کیا جاتا تھا کہ چاند مکمل طور پر خشک ہے مگر گزشتہ چند دہائیوں کے دوران مختلف مشنز میں چاند کی سطح اور منرلز میں پانی کی موجودگی ثابت ہوئی تھی۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ چاند کی سطح پر پھیلے گلاس کے موتیوں (یہ ایسی چٹانیں ہیں جو پگھل کر ٹھنڈی ہوئیں اور پھر ٹکڑوں میں تقسیم ہوگئیں) میں پانی کے مالیکیولر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ اس تحقیق کے نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ مستقبل میں چاند کی سطح پر انسانی مشنز کے لیے پانی کا یہ ذخیرہ قیمتی ثابت ہو سکتا ہے۔ محققین نے بتایا کہ اب اس بات میں کوئی شبہ نہیں کہ چاند کی سطح پر پانی کے ذخائر موجود ہیں، مگر ابھی بھی  اس بارے میں زیادہ معلوم نہیں ہوسکا کہ وہاں پانی کیسے پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ میں ایک بہت کارآمد فیچر کا اضافہ

(پاک صحافت) واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک کارآمد فیچر متعارف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے