شہبازشریف

وزیر اعظم شہباز شریف کا 25 نومبر کو دورہ ترکیہ متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شہباز کا 25 نومبر کو دورہ ترکیہ متوقع ہے، سرکاری ذرائع کے مطابق انہیں 25 اور 26 نومبر کو دورے کی دعوت دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ وزیرِ اعظم کو دورۂ ترکیہ کی دعوت ترک صدر رجب طیب اردگان نے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم پاک نیوی کی ترکیہ کے تعاون سے بنائی گئی فریگیٹ کی تقریب میں شرکت کریں گے، فریگیٹ کا افتتاح وزیرِ اعظم اور ترک صدر مشترکہ طور پر کریں گے۔

واضح رہے کہ  وزیرِ اعظم شہباز شریف ترک ہم منصب سے ملاقات بھی کریں گے اور ترکیہ میں بزنس کمیونٹی سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ترکیہ روانگی سے قبل اہم تعیناتی کا معاملہ بھی وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے