شاہد خاقان عباسی

نیب چیئرمین ہمیں ڈرانے اور دھمکانے سے باز آجائیں۔ شاہد خاقان عباسی

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب چیئرمین پی ٹی آئی حکومت کو بچانے کیلئے ہمیں ڈرانے اور دھمکانے سے باز آجائیں۔ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے حکومت مخالف تحریک کو کسی بھی صورت کمزور نہیں کیا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نیب کی جانب سے مریم نواز کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں ضمانت منسوخی کی درخواست کا مقصد ان کی زبان بندی قرار دیا ہے۔ نیب چیئرمین اس طرح مسلم لیگ ن کے رہنماوں کو ہراساں کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ نیب کے اس اقدام پر عدالت چیئرمین نیب پر جرمانہ عائد کرے گی۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ نیب ایک قومی ادارہ ہے جبکہ اس کا چیئرمین ادارے کو تباہ کررہے ہیں اور انہیں یہ بات کبھی نہیں بھولنی چاہئے کہ ایک دن اس کا بھی احتساب ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

رینجرز کی کراچی میں تعیناتی کی مدت میں 180 دن کا اضافہ

کراچی (پاک صحافت) سندھ کابینہ نے رینجرز کی کراچی میں تعیناتی کی مدت میں 180 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے