نواز شریف
نواز شریف

نوازشریف نے پارٹی کے انتخابی بیانیے کی منظوری دے دی

لاہور (پاک صحافت) نواز شریف نے آئندہ عام انتخابات کے لیے پارٹی کے انتخابی بیانیے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے پارٹی کی معاشی ٹیم کے ساتھ تفصیلی مشاورت کے بعد انتخابی بیانیے کی منظوری دی جبکہ ان کے انتخابی مہم میں اب تک نہ اترنے کی وجہ بھی سامنے آگئی۔ نواز شریف زمینی حقائق کے مطابق معیشت بحالی کا روڈ میپ لے کر انتخابی مہم میں اترنا چاہ رہے تھے، پارٹی کے معیشت بحالی کے روڈ میپ کی منظوری کے بعد پارٹی بھرپور انتخابی مہم کے لئے مکمل تیار ہے۔

پارٹی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کل حافظ آباد جلسے میں پارٹی کے انتخابی بیانیے کے نکات کے ساتھ انتخابی مہم کا آغاز کریں گے، نواز شریف انتخابی بیانیے میں معاشی بحالی کے روڈ میپ کا اعلان کریں گے۔ مریم نواز بھی قائد نواز شریف کے ہمراہ حافظ آباد جلسے میں جائیں گی، پارٹی کے انتخابی بیانیے کے 3 بنیادی نکات ہوں گے۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ انتخابی بیانیے کے مطابق اقتدار ملنے کی صورت میں پہلے 3 ماہ میں ہی عوام کو بجلی و گیس سمیت بھاری یوٹیلیٹی بلوں میں فوری ریلیف دیا جائے گا اور معیشت کی فوری بحالی کے لیے جنگی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال

(پاک صحافت) وفاقی وزیر پلاننگ احسن اقبال نے کہا ہے کہ گندم درآمد کے غلط …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے