کورونا کیسز

ملک میں ایک بار پھر کورونا کیسز میں اضافہ، لاک ڈاؤں پر غور

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں ایک بار پھر کورونا کیسز میں اضافے کے باعث لاک ڈاؤن پر غور شروع کر دیا گیا ہے، اس حوالے سے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینیٹر کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ  کورونا کیسز میں اضافہ سنجیدہ مسئلہ ہے، لاک ڈاؤن پر غور کیا جاسکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6 فیصد تک پہنچ چکی ہے، کورونا کے بیشتر کیسز اسلام آباد، پنجاب، کے پی، آزاد کشمیر کے کچھ شہروں سے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کنٹرول اینڈ کمانڈ سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں کورونا کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے پھیلاؤ پر غور کیا گیا، این سی او سی نے کورونا پھیلاؤ روکنے کے لیے پنجاب کے اقدامات کی تعریف کی۔ اس موقع پر اسد عمر نے کہا کہ کورونا کیسز میں اضافہ سنجیدہ مسئلہ ہے، ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6 فیصد تک پہنچ چکی ہے، کورونا کے بیشتر کیسز اسلام آباد، پنجاب، کے پی، آزاد کشمیر کے کچھ شہروں سے ہیں۔

واضح رہے کہ  اجلاس کے دوران این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے مزید کہا کہ صوبوں کو کورونا ایس او پیز پر سخت عملدرآمد کے لیے ہدایت جاری کی ہیں، صوبے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے سخت ایکشن لیں۔ سربراہ این سی او سی نے کہا کہ پنجاب اور کے پی میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے لاک ڈاؤن پر غور کیا جاسکتا ہے، کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے تمام فیصلے فریقین مشاورت سے کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے