ڈاکٹر

ایک ہزار سے زائد پاکستانی ڈاکٹرز کی فلسطینیوں کے علاج معالجہ کیلئے غزہ جانے کیلئے رجسٹریشن

اسلام آباد (پاک صحافت) ایک ہزار سے زائد ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر طبی عملے نے اسرائیلی بربریت کے شکار فلسطینیوں کے علاج معالجے کے لیے غزہ جانے کے لیے رجسٹریشن کرا لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق الخدمت ہیلتھ فاﺅنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر زاہد لطیف کی طرف سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ رجسٹریشن کرانے والے ڈاکٹروں میں 400 خواتین ڈاکٹرز شامل ہیں۔ جن ڈاکٹروں نے رجسٹریشن کرائی ہے ان میں آرتھوپیڈک، ویسکولر، جنرل سرجن، پیڈیاٹرک سرجن، انیستھٹسٹ، ایمرجنسی اور انتہائی نگہداشت کے ماہرین اور گائناکالوجسٹ شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ متعدد ہسپتالوں پر اسرائیل کی بمباری کے باعث غزہ کا نظام صحت تباہ ہوچکا ہے۔ ان حملوں میں سینکڑوں ڈاکٹرز اور طبی عملے کے لوگ شہید ہوچکے ہیں۔ وزارت کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اس وقت غزہ میں 18 ہزار سے زائد لوگ زخمی ہیں جنہیں علاج معالجے کی کوئی سہولت میسر نہیں ہے۔

ڈاکٹر زاہد لطیف کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کے اسلام آباد قاہرہ میں واقع دفاتر کو غزہ جا کر خدمات سرانجام دینے کے خواہش مند پاکستانی ڈاکٹروں اور طبی عملے کے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے۔ ان سے استفسار کیا گیا ہے کہ یہ لوگ کب غزہ میں داخل ہوسکتے ہیں تاہم عالمی ادارہ صحت کے ان دفاتر کی طرف سے تاحال کوئی گرین سگنل نہیں ملا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر نوٹس لے لیا، گندم کی فوری خریداری کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر نوٹس لیتے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے