عظمی بخاری

نیا پاکستان مہنگائی کے حوالے سے دنیا کا چوتھا ملک بن چکا ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ تبدیلی کے جھوٹے نعرے لگانے والوں نے نئے پاکستان کو مہنگائی کے حوالے سے دنیا کے چوتھے نمبر پر لاکھڑا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما عظمی بخاری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے پی ایس شہداء کو سلام پیش کرتی ہوں، والدین کے دکھ تازہ ہوں گے، اللہ ایسے سانحے سے قوم کو بچائے۔ سلیکٹڈ حکومت شہداء کے لواحقین کو دلاسہ دینے کے بجائے ان کے زخموں پر نمک چھڑک رہی ہے۔

عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ سولہ دسمبر اداسی، دکھ و تکلیف کا دن ہے، سقوط ڈھاکہ بھی اسی تاریخ کو ہوا، تاریخ سے قومیں سیکھتی اور آگے بڑھتی ہیں، نئے پاکستان میں تاریخ سے کوئی نہیں سیکھ رہا۔ خانیوال الیکشن میں ای سی پی کو شکایت کے لئے فوٹیجز بھیجی ہیں، جس میں خواتین نے دو ہزار روپے لینے کا اعتراف کیا۔

یہ بھی پڑھیں

ایسی تجارتی پالیسی کی ضرورت ہے جس سے کاروبار میں آسانیاں ہوں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایسی تجارتی پالیسی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے