معروف گلوکار

عاطف اسلم کے ساتھ پیش آنے والا ایک دلچسپ واقعہ

اسلام آباد (پاک صحافت) عاطف اسلم کی سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ایک مختصر سی ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ خود کے ساتھ پیش آنے والے ایک دلچسپ واقعے سے متعلق بتا رہے ہیں۔ ویڈیو میں یو ٹیوبر شاہ ویر جعفری کی جانب سے انٹرویو کے دوران عاطف اسلم سے پوچھا جاتا ہے کہ ’کبھی ایسا ہوا ہے کہ پاکستان میں کسی نے  آپ کو پہچاننے سے انکار کر دیا ہو؟‘

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یوٹیوبر کے سوال پر عاطف اسلم نے ہنستے ہوئے بتایا کہ ’ایک بار اُن کا الحمرا میں کنسرٹ تھا، ہال کے اندر 6 ہزار افراد اُن کا انتظار کر رہے تھے جبکہ اس دوران وہ شو کے گیٹ پر مامور ایک سیکیورٹی گارڈ سے اس بات پر لڑ رہے تھے وہ عاطف اسلم ہیں اور اُنہیں اندر جانے دیں ، یہ اُن کا شو ہے۔‘

عاطف اسلم نے کہا کہ ’وہ ہال کے پیچھے والے دروازے سے داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے، اس دوران ایک بابا جی ( گارڈ ) نے اُنہیں روک لیا اور پوچھا کہ کدھر اندر جا رہے ہو، جس پر اُنہوں نے گارڈ کو بتایا کہ وہ عاطف اسلم ہیں اور اندر اُن کا شو ہے۔‘عاطف اسلم نے کہا کہ انہوں نے گارڈ سے کہا کہ اُنہیں اندر جانا ہے، جس پر گارڈ نے کہا کہ چلیں جائیں یہاں سے نکلیں، یہاں ہر کوئی عاطف اسلم ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں

سجاد علی کے نئے گانے ’زمانہ‘ کی دھوم

(پاک صحافت) پاکستان میوزک انڈسٹری کے لیجنڈری گلوکار سجاد علی کے نئے گانے ’زمانہ‘ نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے