مسلم لیگ ن

نیا پاکستان اور تبدیلی کا ڈرامہ تمام شعبوں میں فلاپ ہو چکا ہے۔ مسلم لیگ ن

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما سلیم رضا کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے لگایا جانے والا نیا پاکستان اور تبدیلی کا ڈرامہ تمام شعبوں میں فلاپ ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن لاہور کے رہنما محمد سلیم رضا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت عوام کیلئے وبال جان بن چکی ہے، تین سال میں سلیکٹڈ حکومت نے کوئی ایسا قابل تعریف کام نہیں کیا جسے عوام قدر کی نگاہ سے دیکھیں۔ ن لیگ سلیکٹڈ حکمرانوں کا اصل چہرہ قوم کے سامنے بے نقاب کرتی رہے گی۔

رہنما ن لیگ کا مزید کہنا ہے کہ جب سے تحریک انصاف کی حکومت تبدیلی کا نعرہ لگا کر بر سر اقتدار آئی ہے اس وقت سے ہی ہر شعبہ تباہ حال اور عوامی مسائل میں خطرناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے۔ یہاں ہر روز ایک نیا بحران جنم لیتا ہے۔ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں حقیقت یہ ہے مافیاز بھی حکومتی سرپرستی میں پل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

ہتک عزت کا نیا قانون لانے پر سب متفق ہیں، الزام ثابت ہونے پر 30 لاکھ روپے ہرمانہ ہوگا۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ ہتک عزت کا نیا قانون لانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے