شہباز شریف

ن لیگی کارکنوں پر تشدد قابل مذمت اور انتہائی افسوسناک ہے۔ شہبازشریف

اسلام آباد (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کراچی رینجرز کی جانب سے احسن اقبال سمیت دیگر کارکنوں پر تشدد اور لاٹھی چارج قابل مذمت اور انتہائی افسوسناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی کے حکم پر کراچی میں رینجرز کے ذریعے سیکرٹری جنرل احسن اقبال سمیت پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں پر بہیمانہ تشدد کیا گیا ہے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ کراچی میں پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال اور پارٹی کے پرامن کارکنوں پر لاٹھی چارج، تشدد اور بدسلوکی قابل مذمت اور انتہائی افسوسناک ہے اس پر شدید احتجاج کریں گے‎۔ واقعہ کی اعلی سطح تحقیقات کرائی جائیں۔ ذمہ داروں کا تعین کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے ‎سیاسی و جمہوری کارکنان پر بہیمانہ تشدد ناقابل قبول ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے