جنرل ارشد شریف چوہدری

سانحہ 9 مئی کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔ ترجمان پاک فوج

راولپنڈی (پاک صحافت) ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سانحہ 9 مئی کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کو یقینی طور پر کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے ہمارے گھروں میں ہمارے بچوں میں ہماری بہنوں میں یہ تاثر ڈالا کہ یہ جائز ہے کہ اپنی ہی فوج کے خلاف چل پڑو، پیٹرول بم پھینک دو، انہی کی گاڑیوں پر پتھر مارو اور شہداء کی جو علامات ہیں انہیں گراو جلاو وہی ماسٹر مائنڈ ہیں، آپ سب کے سامنے روز روشن کی طرح عیاں ہیں۔ سانحہ 9 مئی کے حتمی طور پر ماسٹر مائنڈز کون ہیں کہنا قبل از وقت ہوگا، لیکن اس کے ماسٹر مائنڈز کون ہیں یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے پچھلے کافی عرصے سے اپنی ہی فوج کے خلاف لوگوں کی ذہن سازی کی۔

میجر جنرل احمد شریف چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ پوائنٹ یہ ہے کہ جن لوگوں نے یہ واقعات کئے بالکل قابل مذمت ہے انہیں سزا ملنی چاہئے اور ملے گی انشاءاللہ، اس سے زیادہ اہم ہے کہ جو منصوبہ ساز اور سہولت کار ہیں اگر ہماری قوم نے 9 مئی کے واقعے سے آگے بڑھنا ہے تو ان کو بے نقاب کرنا ان کو کیفر کردار تک پہنچانا ضروری ہے۔ سانحہ 9 مئی اس وقت تک انصاف کا منتظر رہے گا جب تک اس کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جاتا۔

انہوں نے کہا کہ متعدد گیریژنز میں جو پرتشدد واقعات ہوئے، ان پر 2 ادارہ جاتی انکوائریز کی گئی ہیں جن کی صدارت میجر جنرلز کے عہدے کے افسران نے کی۔ ایک مفصل احتسابی عمل کے بعد کورٹ آف انکوائریز کی سفارشات پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ متعلقہ ذمہ داران، گیریژنز، فوجی تنصیبات، جی ایچ کیو اور جناح ہاوس کی سیکیورٹی اور تقدس کو برقرار رکھنے میں ناکام ہوئے، ان کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ایک لفٹیننٹ جنرل سمیت 3 افسران کو نوکری سے برخاست کردیا گیا، 3 میجر جنرل، 7 بریگیڈیئرز اور 15 افسران کے خلاف سخت تادیبی کارروائی مکمل کی جاچکی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے