نیویارک گورنر

جنسی زیادتی میں ملوث، جوبائیڈن کا نیو یارک کے گورنر سے استعفے کا مطالبہ

رام اللہ {پاک صحافت}  نیو یارک کے گورنر 11 سے زیادہ خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی میں ملوث رہے ہیں جس کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے ان سے استعفے کا مطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیو یارک اٹارنی لیتیتا جیمز نے چار ماہ کی تفتیش کے بعد اپنی 165 صفحاتی رپورٹ میں بتایا تھا کہ اینڈریو کُومو نے ایک سے زائد خواتین سے جنسی زیادتی کی تھی جسے گورنر کومو نے مسترد کر دیا ہے۔

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق نیو یارک کے گورنر اینڈریو کومو نے کئی خواتین کو ہراساں کیااینڈریو کومو وفاقی اور ریاستی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے۔

امریکی صدرجو بائیڈن نے کہا ہے کہ گورنر نیو یارک کو جنسی ہراسگی کے الزامات پر استعفیٰ دینا چاہیے اچھا ہوگا کہ گورنر مستعفی ہو جائیں۔

اسپیکر نینسی پلوسی نے بھی گورنر اینڈریو کومو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان خواتین کی ہمیشہ تعریف کرتی ہوں جو سچ بولنے کیلئے آگے آئیں۔

دوسری جانب نیو یارک میں کورونا پابندیاں مزید سخت کر دی گئیں ان ڈور سروس کیلئے ویکسین سرٹیفیکٹ دکھانا لازمی قراردیا گیا ہے۔

میئر نیویارک کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹس، جم اور تفریحی مقامات پر ویکسین سرٹیفکیٹ دکھانا لازم ہوگا، یہ بہت اہم فیصلہ ہے ویکسی نیشن کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

واٹساپ

فلسطینیوں کو قتل کرنے میں اسرائیل کیساتھ واٹس ایپ کی ملی بھگت

(پاک صحافت) امریکی کمپنی میٹا کی ملکیت واٹس ایپ ایک AI پر مبنی پروگرام کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے