حافظ حسین احمد

نگراں حکومت کا کام سیکیورٹی تھریٹ دینے والوں کیخلاف کارروائی کرنا ہے، حافظ حسین احمد

اسلام آباد (پاک صحافت) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے رہنما حافظ حسین احمد کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت کا کام سیکیورٹی تھریٹ سے آگاہ کرنا نہیں تھریٹ دینے والوں کے خلاف کارروائی کرنا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جے یو آئی انتخابات کا التوا نہیں بلکہ امن و امان کا مطالبہ کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حافظ حسین احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ نگران حکومت کا کام نگرانی ہے اور نگرانی میں امن و امان کی بحالی سرِفہرست ہے۔ جے یو آئی کے رہنما نے کہا کہ جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمٰن پر 3 خودکش حملے ہوچکے ہیں، دہشتگرد کی عمر، کپڑوں کے رنگ، تمام تفصیلات بتائی جاتی ہیں لیکن کارروائی نہیں کی جاتی۔

واضح رہے کہ حافظ حسین احمد نے کہا کہ نگراں وزیرِ داخلہ نے مولانا فضل الرحمٰن کو سیکیورٹی تھریٹ کی بات کر کے ہمارے خدشات درست ثابت کیے۔ حافظ حسین احمد نے سوال کیا کہ امن و امان کے بغیر انتخابات کیسے ممکن ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے