مسلم لیگ ن سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ، آئی پی پی نے حلقوں، امیدواروں کی فہرست بنا لی

لاہور (پاک صحافت) استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے مسلم لیگ ن سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے حلقوں اور امیدواروں کی فہرست بنا لی۔ ذرائع کے مطابق اسحاق خاکوانی، عون چوہدری، نعمان لنگڑیال پر مشتمل کمیٹی نے فہرست تیار کی۔

تفصیلات کے مطابق آئی پی پی کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی فہرست آج مسلم لیگ ن کی کمیٹی کو دی جائے گی۔ آئی پی پی قومی اسمبلی کی 20 نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی فہرست دے گی، قومی اسمبلی کے 19 حلقوں کا تعلق پنجاب اور ایک کا کراچی سے ہے۔

واضح رہے کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی پی پی پنجاب اسمبلی کے 44 حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی خواہش مند ہے۔ آئی پی پی کے گزشتہ روز کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے فیصلے کی توثیق کر دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے