رانا ثناءاللہ

نوازشریف کی قیادت میں ملک کو بحران سے نکالیں گے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں ملک کو بحران سے نکالیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ معاشی بدحالی، عام آدمی مہنگائی سے تنگ ہے، پاکستان کو دوبارہ خوشحالی کے راستے پر گامزن کریں گے۔ کہا جاتا ہے نوازشریف کیسے معیشت بحال کریں گے، قوم کو مایوس کرنے کے لیے ذہانت کا غلط استعمال نہ کریں۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کے خلاف سازشیں شروع کی گئیں، سول نافرمانی شروع کی گئی اور دھرنے دیے گئے۔ ہم ملکی ترقی کے نعرے کو حقیقت میں بدلیں گے، کسی دوسرے لیڈر یا جماعت کے پاس ملکی ترقی کا راستہ نہیں، 2018 میں ملک ترقی کررہا تھا، مہنگائی نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو سازش کرکے اقتدار سے ہٹایا گیا، نواز شریف کو ہٹا کر ملک کو ڈی ریل کیا گیا، ملکی سیاست تباہ کرنے والے مظلوم بنے ہوئے ہیں، کہتے ہیں انہیں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی جارہی۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کئی ماہ سے فلسطینیوں پر اسرائیل بم برسا رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ کئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے