مراد علی شاہ

لانگ مارچ کے اختتام تک سلیکٹڈ ٹولے کی تعداد کم رہ جائے گی۔ مراد علی شاہ

کراچی (پاک صحافت) مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جب پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ اسلام آباد پہنچ کر اختتام ہوگا تو تب تک عمران خان کے ارد گرد موجود بہت سارے لوگ اسے چھوڑ چکے ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے اتنی پبلک کی موبلائزیشن دیکھی تو کبھی نہیں لیکن سنی بھی نہیں ہے۔27 فروری کو کراچی سے سفر کا آغاز کیا اور جہاں بھی جاتے ہیں وہاں ہزاروں کی تعداد میں عوام استقبال کرتے ہیں۔

مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ تمام عوام کی یہی آواز ہے کہ جلد از جلد عمران خان سے چھٹکارا حاصل کیا جائے۔ سلیکٹڈ حکومت نے جو مہنگائی کا طوفان عوام پر ڈالا ہے اسکا جلد از جلد خاتمہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جو ایم این ایز عوام کی طاقت سے جیتنا چاہتے ہیں وہ اپوزیشن کے عدم اعتماد تحریک کو سپورٹ کریں گے کیونکہ عوام سے ووٹ لینا ہے تو آپ کو عدم اعتماد تحریک کو سپورٹ کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے