نوازشریف

نوازشریف کو بھی ازخود نوٹس فیصلے کیخلاف اپیل کا حق مل گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) قومی اسمبلی سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل میں محسن داوڑکی ترمیم سے نواز شریف کو سزا کے خلاف اپیل کا حق مل گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اہم قانون سازی کرلی گئی، جو ماضی کی سزاؤں کو ایک بار چیلنج کرنے کے لیے ہے۔ بل میں محسن داوڑ کی جانب سے ترمیم منظور کرلی گئی، جس کے تحت سزاؤں کے خلاف اپیل کے لیے 1 ماہ کا وقت ملے گا۔ 30 دن میں ون ٹائم اپیل کے حق سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ یوسف رضا گیلانی، جہانگیر ترین سمیت ازخود نوٹس کیسوں کے فیصلوں کے دیگر متاثرہ فریق بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔

بل کے متن کے مطابق ازخود نوٹس مقدمات میں فیصلوں پر اپیل کا حق پہلے ہونے والے فیصلوں پر بھی ہوگا۔ ماضی میں مقدمات کے فیصلوں کے خلاف ایک ماہ کی اپیل کرسکیں گے، 184 تھری کے تحت ماضی کے فیصلوں پر اپیل کے حق کے لیے ایک ماہ کا وقت ملے گا۔ منظور شدہ بل کے تحت اپیل کا یہ حق ون ٹائم پرویژن کے تحت ہوگا۔ قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کو متفقہ طور پر منظور کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزارتِ امورِ سمندر پار پاکستانی اور نیشنل ووکیشنل ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن میں اصلاحات کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وزارتِ امورِ سمندر پار پاکستانی اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے