ٹیلی فونک رابطہ

نواز شریف اور فضل الرحمان ایک بار پھر سرگرم، حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے سبراہ مولانا فضل الرحمان ایک بار پھر پی ٹی آئی حکومت کے خلاف سرگر م ہو گئے، ذرائع کے مطابق دنوں رہناؤں نے حکومت کا ٹف ٹائم دینے پر اتفاق کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف اور فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خیال رہے کہ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیاکہ پارلیمنٹ کے اندر رہ کر اس حکومت کو ٹف ٹائم دیتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ ٹیلی فونک رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے منی بجٹ کی قومی اسمبلی سے منظوری روکنے کی حکمت عملی  سمیت  پی ڈی ایم کے 23 مارچ کے مہنگائی مارچ کی تیاریوں پر بھی  بات چیت کی گئی۔ اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے رواں سال شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے حکومت پر دباؤ جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے