شاہد خاقان

شفاف الیکشن پاکستان کے مسائل کا واحد حل ہے، شاہد خاقان عباسی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نےملک میں بڑھتی مہنگائی کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ  چار ہفتوں میں روپیہ مزید کمزور ہوگیا ہے، جب الیکشن چوری ہوگا تو پھر معاملات مشکلات کا شکار ہی ہوں گے۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے عام انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شفاف الیکشن پاکستان کے مسائل کا واحد حل ہے۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ پورے ملک میں پی ڈی ایم مہنگائی کے خلاف مظاہرے کر رہی ہے، آج آزادی صحافت کہاں پہنچ گئی، صحافی دباؤ میں ہیں، جب نظام سے نکل کر کام کریں گے تو کسی کی بہتری نہیں ہوتی۔

واضح رہے کہ نیب آرڈیننس سے متعلق سوال کے جواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب کا نیا قانون بھی آگیا ہے، کسی کو یہ قانون ابھی تک سمجھ نہیں آیا، اب تو جج بھی پریشان ہیں کہ کیا کیا جائے، یہ نیب آرڈیننس بد نیتی پر مبنی ہے۔ نیب کا نیا قانون نیب چیئرمین کی نوکری میں توسیع کے لئے لایا گیا ہے، تمام چیزوں کو خفیہ رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے زائد المیعاد شناختی کارڈز پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے