جاوید لطیف

نواز شریف 15 ستمبر تک پاکستان پہنچ جائیں گے، جاوید لطیف

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ممکن ہے مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف 15 ستمبر تک پاکستان پہنچ جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے جاری بیان میں پی ٹی آئی چیئرمین کو آڑے ہاتھوں لے لیا، جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ جوں جوں عمران خان کا اصلی چہرہ نظر آ رہا ہے اس کے فراڈ عوام میں نمایاں ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ جاوید لطیف نے جاری بیان میں مزید کہا کہ اب عمران کو بچانے والوں نے اس کے سر سے ہاتھ اُٹھا لیا ہے۔ جاوید لطیف نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے عمران خان بھی نااہل ہوگا اور اس کی جماعت پر بھی پابندی لگے گی۔ رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب پی ٹی آئی کا ٹکٹ لینے والا کوئی نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

او آئی سی سربراہی اجلاس، اسحاق ڈار پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے

اسلام آباد (پاک صحافت) نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار 15ویں او آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے