شہباز شریف

نوازشریف کو نااہل کروانے والے سازشی ٹولے کا سربراہ ثاقب نثار تھا۔ وزیراعظم

فیصل آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو نااہل کروانے والے سازشی ٹولے کا سربراہ ثاقب نثار تھا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے فیصل آباد میں ستیانہ بائی پاس کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف سازشی ٹولے کا سربراہ ثاقب نثار تھا، نواز شریف کا تو پاناما اسکینڈل میں نام ہی نہیں تھا پھر بھی انہیں سزا دی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ بجلی مہنگی کرنے کے معاملے میں مجبوراً آئی ایم کی شرط پوری کرنی پڑی، ایک شخص کہتا تھا مرجاوں گا مگر آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاوں گا لیکن اس نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا اور اپنا ہی کیا گیا معاہدہ توڑ کر سارا بوجھ اگلی حکومت پر منتقل کردیا۔

انہوں نے کہا کہ 2018 کے انتخابات میں ن لیگ کا مینڈیٹ چرا کر بہروپیے حکومت میں لائے گئے، آپ لوگوں کو اس بار ن لیگ کو ووٹ دے کر بدلہ لینا ہے، اگلے وزیراعظم نواز شریف ہوں گے، ن لیگ کو اگلے پانچ سال کا مینڈیٹ ملا تو ملک کی قسمت بدل دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

او آئی سی سربراہی اجلاس، اسحاق ڈار پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے

اسلام آباد (پاک صحافت) نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار 15ویں او آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے