شاہد خاقان عباسی

نالائق اور کرپٹ حکومت کا بوجھ عوام کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نالائق اور کرپٹ حکومت کا بوجھ اس وقت عوام برداشت کررہی ہے جو عام شہریوں کے ساتھ کھلی ناانصافی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کے دور حکومت میں لگائے جانے والے تین ایل این جی پلانٹس سستی ترین بجلی بنارہے ہیں۔ ہم آج بھی ملک کے مسائل اور انکے حل جانتے ہیں آج بھی ہم سے پوچھے ایل این جی کے کتنے شپس چاہئے ہم بتادیں گے۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ آج پورے پاکستان میں سات سات گھنٹے کی شدید لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے مگر کسی کو پراہ نہیں ہے، توانائی کے سات وزیر تبدیل ہو چکے ہیں سب کو نااہلی اور نالائقی کی بنیاد پر نکالا گیا ہے، وزرا کو یہ نہیں پتاکہ کون سے پلانٹ ایل این جی پر چلتے ہیں اور کونسے فرنس آئل پر چلتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ہائی کورٹ لاہور

گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری، پنجاب حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے 20 مئی تک مہلت

لاہور (پاک صحافت) گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری کے لیے دائر درخواست پر لاہور ہائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے