ناصر حسین شاہ

ناصر حسین شاہ کیجانب سے ارشد شریف کے خاندان کی معاشی ذمہ داری لینے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) سید ناصر حسین شاہ نے مقتول صحافی ارشد شریف کے خاندان کی معاشی ذمہ داری لینے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے مقتول صحافی ارشد شریف کے خاندان کی معاشی ذمہ داری لینے کا اعلان کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ شہید ارشد شریف کی فیملی کی مدد کے لیے کسی ٹیلی تھون کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ میں مقتول صحافی ارشد شریف کی فیملی کی ہر طرح کی ذمہ داری لیتا ہوں، اگر میں نہیں ہوں گا تو میرے بیٹے یہ وعدہ نبھائیں گے، انشااللّٰہ۔ واضح رہے کہ سینئر صحافی ارشد شریف کی نمازِ جنازہ اور تدفین آج اسلام آباد میں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

یوسف رضا گیلانی

چیئرمین سینیٹ کی رفح میں اسرائیلی فوج کی حالیہ دراندازی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے رفح میں اسرائیلی فوج کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے