احسن اقبال

نااہل حکومت عام شہریوں کے زخموں پر چھڑک رہی ہے۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نااہل حکومت عوام دشمن بجٹ کے ذریعے عام شہریوں کے زخموں پر مزید نمک چھڑکنے کی کوشش کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ مہنگائی کے دور میں تنخواہ دار طبقے کی تنخواہ میں صرف دس فیصد اضافہ ان کے ساتھ مذاق ہے جسے ن لیگ مسترد کرتی ہے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا ہے کہ تنخواہ دار طبقے کی تنخواہ میں کم از کم 25 فیصد اضافہ کیا جانا چاہیے تھا چونکہ تین سالوں سے اضافہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی  نے سی پیک کے اہم ترین منصوبہ ایم ایل ون جس کی لاگت پاکستانی رپوں میں 1119307 ملین ہے، اس کے لئے 6000 ہزار ملین روپے بجٹ میں رکھے ہیں، اس حساب سے تو یہ منصوبہ 186 سالوں میں مکمل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے