نواز شریف

آزادکشمیر میں انتخابی مہم چلانے کے متعلق نوازشریف نے اہم ہدایات جاری کردی

لاہور (پاک صحافت) آزاد کشمیر میں ہونے والے انتخابات کے متعلق نواز شریف نے شہباز شریف کو اہم ہدایات جاری کردی ہیں۔ الیکشن مہم مریم نواز کو سونپنے کا فیصلہ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ جس میں آزاد کشمیر انتخابات کے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی ہے۔ دونوں قائدین نے الیکشن مہم مریم نواز کو سونپنے پر اتفاق کیا ہے۔

نوازشریف نے ہدایت کی کہ کشمیر الیکشن میں شہباز شریف اور مریم نواز مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی انتخابی مہم چلائیں، اور دونوں الگ الگ عوامی اجتماعات سے خطاب کریں۔ نوازشریف نے کہا کہ حکومت کے خلاف اپوزیشن اتحاد کو بھی مضبوط کیا جائے اور عوامی اجتماعات میں حکومت کی کشمیر پالیسی اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کو ہدف تنقید بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے