احسن اقبال

ن لیگ میں کوئی دھڑے بندی نہیں ہے۔ احسن اقبال

لاہور (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن میں کوئی دھڑے بندی نہیں ہے۔ پارٹی میں نواز شریف کا فیصلہ حرف آخر ہوتا ہے جس پر سب کو اتفاق ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پارٹی معاملات میں رائے دینا سب کا حق ہے لیکن نواز شریف کی رائے کے اوپر کسی کی رائے نہیں ہوتی۔ نواز شریف کی قیادت میں ن لیگ متحد و متفق ہے اور کوئی اختلاف نہیں ہے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز کئی بار کہہ چکی ہیں جو ٹاسک والد دیں گے وہ کریں گی، اگر پارٹی کہے گی پیچھے ہٹ جاؤ تو وہ پیچھے ہٹ جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے