ملک احمد خان

شہزاد اکبر جیسے لوگ ڈھٹائی اور بے شرمی سے جھوٹ بولتے ہیں، ملک احمد خان

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے وزیر اعظم کے مشیر شہزاد اکبر  کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  شہزاد اکبر جیسے لوگ ڈھٹائی اور بے شرمی سے جھوٹ بولتے ہیں۔  شہزاد اکبرجھوٹ بریگیڈ کے سرغنہ ہیں جو حکومت کے تحت کام کررہا ہے۔ شہزاد اکبر نے صحیح سے وہ ڈاکیومنٹ بھی نہیں پڑھے جو ایف آئی اے میں جمع کروائے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے رہنما ملک احمد خان نے شہزاد اکبر کے جواب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہزاد اکبرنے جو کچھ بھی کیا غیر قانونی کیا۔ آج تک نہیں دیکھا کہ بہ طور وزیر تفتیش کو کنٹرول کیا جارہا ہو۔ یہاں پر الٹی گنگا بہائی گئی، شہزاد اکبر کو اختیار دیا گیا کہ وہ اپنی مرضی کے نتائج تفتیش سے حاصل کریں۔

واضح رہے کہ ملک احمد خان نے مزید کہا کہ شریف گروپ آف انڈسٹری کو شہزاد اکبر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنی چاہئے۔ شہزاد اکبر آنکھیں رکھنے کے باوجود اگراندھے ہیں تو اچنبھے کی بات نہیں۔ شہزاد اکبر جیسے لوگ ڈھٹائی اور بے شرمی سے جھوٹ بولتے ہیں۔ ہم قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے انہیں بھاگنے نہیں دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے