خودکش حملہ

میرانشاہ میں خودکش حملہ، سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 13 افراد زخمی

شمالی وزیرستان (پاک صحافت) میرانشاہ میں دہشت گرد نے خودکش حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق خودکش حملہ آور نے دتہ خیل روڈ پر سراج فلنگ سٹیشن کے قریب خود کو اڑا لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھا جس نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق زخمیوں میں 9 سیکیورٹی اہلکار اور 4 عام شہری شامل ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے دہشت گردانہ واقعات میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے۔ دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانا ایک بار پھر روز کا معمول بن چکا ہے۔ دوسری جانب دہشت گرد تنظیم ٹی ٹی پی ایک بار پھر پاکستان میں اپنے جنگجووں کو منظم کرنے میں مصروف ہے۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے