پیٹرول بم

مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک بار پھر پیٹرول بم گرانے کی تیاری

اسلام آباد (پاک صحافت) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایک بار پھر عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری مکمل کر لی ہے، ذرائع کے مطابق اوگرا نے یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دیتے ہوئے سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دے دی۔ ذرائع کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی ہے۔

واضح رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)  کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حمتی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے