مونس الہی

مونس الہی کو نیب میں طلبی کا نوٹس جاری

لاہور (پاک صحافت) لاہور نيب نے سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما مونس الہٰی کو 20 فروری کی طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔ خیال رہے کہ مونس الہی اس وقت بیرون ملک ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور کی جانب سے مونس الہٰی کو جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ نیب محکمہ مواصلات و تعمیرات میں تبادلوں اور ٹھیکوں میں مبینہ بے ضابطگیوں پر بعض افسران سے تحقیقات کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ نوٹس میں بتایا گیا کہ تحقیقات کے دوران یہ معلوم ہوا ہے کہ آپ کے فرنٹ مین سابق وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی بھی اس میں ملوث ہیں۔ نیب نوٹس کے مطابق ہائی ویز ڈویژن کے ٹینڈرز میں بھی کک بیک حاصل کیے جاتے رہے ہیں، مونس الہٰی کو طلب کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنے پاس معلومات کے بارے میں بطور گواہ تمام تفصیلات فراہم کریں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے