شہباز شریف

موجودہ حکومتی نظام فسطائیت اور آمریت کا تسلسل ہے، شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ  موجودہ حکومتی نظام فسطائیت اور آمریت کا تسلسل ہے۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہمیڈیا فریڈم رپورٹ میں بیان کردہ حقائق کا سنجیدگی سے جائزہ لے کر وفاقی اور صوبائی سطحوں پر اصلاحی اقدامات کرنا ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے جاری بیان میں کہا کہ  ‎سی پی این ای کی میڈیا فریڈم رپورٹ چشم کشا حقائق پر مبنی اور موجودہ حکومت کے خلاف ایک اور فردِ جرم ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح اظہارِ رائے، میڈیا کی آزادی اور معلومات تک رسائی کے آئینی حقوق کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف پاکستان میڈیا فریڈم رپورٹ 2021 کے اجرا پر ‎اپنے بیان میں مزید کہا کہ ہ ‎میڈیا فریڈم رپورٹ میں بیان کردہ حقائق ان عوامل میں سے ایک ہیں جن کے سبب پاکستان کی عالی کرپشن رینکنگ میں 16 درجے کا اضافہ ہوا۔ ‎ انہوں نے یہ بھی کہا کہ  ‎رپورٹ سے ہر جمہوریت و دستور پسند محب وطن پاکستانی کا سر افسوس اور ندامت سےجھک گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے