اشنا شاہ

اشنا شاہ نے سوشل میڈیا پر جاری اسرائیلی مصنوعات کے خلاف بائیکاٹ مہم کا صحیح اور مؤثر طریقہ شیئر کر دیا

کراچی (پاک صحافت) فلسطینیوں کے لیے مسلسل آواز بلند کرنے والی پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے سوشل میڈیا پر جاری اسرائیلی مصنوعات کے خلاف بائیکاٹ مہم کا صحیح اور مؤثر طریقہ شیئر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اشنا شاہ نے ساتھی اداکارہ تمکنت کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اسرائیل کے خلاف دنیا بھر میں جاری بائیکاٹ مہم میں مؤثر انداز میں حصہ بننے کا طریقہ صارفین کو سمجھایا۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں تمکنت کو یہ بتاتے ہوئے دیکھا اور سنا جا سکتا ہے کہ دنیا بھر کے صارفین متحد ہو کر چند عالمی کمپنیوں (جو اس نسل کشی میں اسرائیل کا ساتھ دے رہی ہیں) کی مصنوعات کا بائیکاٹ کر کے اسرائیل پر اس جارحیت سے باز رہنے کے لیے دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اشنا شاہ نے بتایا کہ بائیکاٹ ڈی انویسٹمنٹ اینڈ سینکشنز (بی ڈی ایس) ایک تحریک ہے جو فلسطینوں کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف 2005ء میں شروع کی گئی اور اس کے تحت چند مخصوص کمپنیوں کو منتخب کیا گیا جو بلا واسطہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی مدد کر رہی ہیں، بی ڈی ایس نے ان ہی چند مخصوص کمپنیوں کے بائیکاٹ کا مطالبہ دنیا بھر کے لوگوں سے کیا ہے، ایسا ماضی میں بھی کیا گیا تھا جو کامیاب رہا۔

یہ بھی پڑھیں

نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے