بشیر میمن

ڈی جی ایف آئی اے سے کہنا چاہتا ہوں کہ جھوٹے مقدمات بنانا بند کردیں، بشیر میمن

لاہور  (پاک صحافت) سابق سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے موجودہ ڈی جی ایف آئی اے کو خبردار کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ انہیں خبردار کرتا ہوں کہ میرے خلاف جھوٹے مقدمات بنان بند کردیں۔ بشیر میمن کا کہنا ہے کہ  ابھی بہت کچھ سامنے آئے گا، وقت بہت کچھ  ثابت کر دے گا۔

تفصیلات کے مطابق سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے کہا  کہ ڈی جی ایف آئی اے سے کہنا چاہتا ہوں کہ جھوٹے مقدمات بنانا بند کردیں۔ ذرائع کے مطابق منی لانڈرنگ کے کیس میں عبوری ضمانت میں توسیع کیلئے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن سیشن کورٹ لاہور  آئے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی بہت کچھ سامنے آئے گا، وقت ثابت کر دے گا۔

واضح رہے کہ دوسری جانب عدالت نے بشیر میمن کی عبوری ضمانت میں 22 فروری تک توسیع کر دی۔  خیال رہہے کہ سماعت کے دوران  ایف آئی اے حکام نےکہا کہ ابھی تفتیش مکمل نہیں ہوی ، جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم ( جے آئی ٹی ) قائم کر دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ رہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے اپنے ہی سابق ڈی جی کے خلاف منی لانڈرنگ، فراڈ سمیت تین مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے