جہانگیر ترین علی ترین

منی لانڈرنگ کیس، پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین سیشن کورٹ میں پیش

لاہور  (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف  (پی ٹی آئی) کے اہم رہنما جہانگیر ترین  اپنے بیٹے کے ہمراہ منی لانڈرنگ کیس میں سیشن کورٹ میں پیش ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین اور علی ترین عبوری ضمانت مکمل ہونے پر لاہور کی سیشن عدالت میں پیش ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے ارکان اسمبلی کے  ہمراہ  منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں سیشن کورٹ میں پیش ہوئے، جہاں کیس کی سماعت ہوئی۔  دوسری جانب وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آر) کے تفتیشی افسر بھی کورٹ میں پیش ہوئے۔

واضح رہے کہ منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران عدالت میں وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) کے تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم کی گرفتاری کی ضرورت نہیں ہے، ہم ریکارڈ کا جائزہ لے رہے ہیں، اس مرحلے پر گرفتاری درکار نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیصل کریم کنڈی

ہم جمہوری لوگ ہیں، نہیں چاہتے کہ صوبے میں گورنر راج لگے۔ گورنر خیبرپختونخوا

ڈیرہ اسماعیل خان (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہم جمہوری لوگ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے