صدر عارف علوی

منافرت پھیلانے کے بجائے محبتوں کو فروغ دینا ہو گا،  صدر مملکت

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ منافرت پھیلانے کے بجائے محبتوں کو فروغ دینا ہو گا، محبت کو فروغ دینے کے لیے اسلام واحد راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدان اور اسٹیک ہولڈرز درگزر کا رویہ اپنائیں، پاکستان اپنے لیڈروں سے تقاضہ کرتا ہے کہ اکٹھے ہوجائیں۔

تفصیلات کے مطابق جشن آزادی پر اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد ہوا، صدر مملکت عارف علوی نے پرچم فضا میں بلند کیا۔ اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ آج بھی ہمارے فوجی اور سویلینز پاکستان کے لیے مسلسل شہادت دے رہے ہیں، ان قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، وطن کے دفاع اور سلامتی کے لیے جدوجہد کرنے والوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ صدر مملکت کا کہنا ہے کہ آزادی کی جدوجہد 1857 میں شرو ع ہوئی، آئین، قانون اور میرٹ کی بالادستی کے لیے یہ قربانیاں دی گئیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک لاکھ جانوں کی قربانیاں دی گئیں، پاکستان کے لیے قربانیوں کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام پُرامن مذہب ہے، ہم امن چاہتے ہیں، اتحاد کا راستہ اختیار کرنا ہو گا۔ خیال رہے کہ تقریب میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور غیر ملکی مہمان نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کئی ماہ سے فلسطینیوں پر اسرائیل بم برسا رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ کئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے