راجہ پرویز اشرف

جشن آزادی کے پُرمسرت موقع پر ہمیں اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کو نہیں بھولنا چاہیے، راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد (پاک صحافت) یوم آزادی پر اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ جشن آزادی کے پُرمسرت موقع پر ہمیں اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ کشمیریوں اور فلسطینیوں کو آزادی کی نعمت سے محروم رکھنا دنیا کے جدید اصولوں کے منافی ہے۔

تفصیلات کے مطابق راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے، اللہ تعالیٰ کا شکر کہ اس نے ہمیں اس عظیم نعمت سے نوازا، بابائے قوم محمد علی جناح اور مفکر پاکستان علامہ اقبال کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آباؤ اجداد اور بانیان پاکستان کی لازوال قربانیوں کی بدولت آج ہم آزاد فضاؤں میں زندگی بسر کر رہے ہیں، قیام پاکستان کا مقصد اسلامی اقدار اور روایات کے مطابق جمہوری نظام قائم کرنا تھا۔

واضح رہے کہ راجہ پرویز اشرف نے مزید کہاکہ من حیث القوم ہمیں نفرت اور شدت پسندی کو ترک کر کے جمہوری روایات کو اپنانا ہو گا، خواتین اور نوجوانوں کی شمولیت کے بغیر کوئی بھی ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، ہماری مسلح افواج نے مادر وطن کے دفاع کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ سات دہائیوں میں ہمیں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے، خدا کا شکر ہے کہ اب ہم صحیح سمت کی طرف گامزن ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے