اسٹیٹ بینک آف پاکستان

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

کراچی (پاک صحافت) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا ہے اور اسٹیٹ بینک نے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 23 نومبر کو ختم ہفتے میں 9.05 کروڑ ڈالر بڑھے ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے بتایا ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 23 نومبر تک 12.39 ارب ڈالر رہے۔

اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 7.7 کروڑ ڈالر اضافے سے 7.25 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 1.35 کروڑ ڈالر اضافے سے 5.13 ارب ڈالر رہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے